اداکارہ مہربانو کے شوہر پاؤں بھی دباتے ہیں اور کھانا بھی بناتے ہیں

اداکارہ مہربانو نے شادی کے بعد پہلی مرتبہ گفتگو کرتے ہوئے یہ ہوشربا انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر شاہ رخ علی نہ صرف انکے لئے ناشتہ اور کھانا بناتے ہیں بلکہ ان کے پاؤں بھی دباتے ہیں۔ حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ مہربانو نے شادی کے تین ہفتوں بعد شوہر کے لیے جذباتی پوسٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے شریک سفر نے انہیں پھولوں کی طرح رکھا ہوا ہے اور اس محاورے کو سچ ثابت کر دیا یے۔ دونوں کے درمیان کئی سال سے دوستی اور تعلقات تھے جس کے بعد دونوں نے جیون ساتھی بننے کا فیصلہ کیا۔ اداکارہ مہربانو کی شادی کی خبریں ابتدائی طور پر گزشتہ ماہ کے آغاز میں سامنے آئی تھیں اور 10 اکتوبر کو میک اپ آرٹسٹ نے ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں۔ اس سے قبل اداکارہ نے رواں برس فروری میں پروڈیوسر شاہ رخ علی کے ساتھ خاموشی سے منگنی کی تھی اور انہوں نے اپنی منگنی سے متعلق بھی باضابطہ اعلان نہیں کیا تھا۔
شادی کی تصاویر وائرل ہونے کے تین ہفتوں بعد گزشتہ ہفتے 27 اکتوبر کو مہربانو نے شادی کرنے کی تصدیق کیے بغیر شادی کی تصاویر شیئر کی تھیں۔ اداکارہ نے شوہر شاہ رخ علی کے ہمراہ رومانوی انداز میں کچھوائی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ شریک سفر بننے سے قبل وہ ان کے کئی سال سے بہترین دوست تھے۔ انہوں نے لکھا کہ شاہ رخ علی ان کے ایسے دوست تھے جو ان کا بہت ہی خیال رکھتے تھے، جب وہ ان کے ساتھ ہوتی تھیں تو خود کو محفوظ تصور کرتی تھیں مگر وہ یہ نہیں جانتیں تھیں کہ ان کے اور شاہ رخ کے درمیان محبت بھی ہے۔ اداکارہ نے شاہ رخ علی کی تعریفیں کرتے ہوئے لکھا کہ بطور شوہر وہ ان کی توقعات سے بھی زیادہ بہتر نکلے، وہ ان کے لیے ناشتہ تیار کرنے سمیت ان کے لیے رات کا کھانا بھی بناتے ہیں۔
مہربانو نے بتایا کہ جب وہ تھک جاتی ہیں تو شوہر ان کے پاؤں بھی دباتے ہیں جب کہ پریشانی کے وقت وہ انہیں ہنسانے کے لیے مسخرہ بن جاتے ہیں۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے لکھا کہ ان کےخیال میں شادی ایک تاحیات وابستگی ہے، جس میں جھگڑے اور مصیبتیں بہت ہی کم اہمیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ بعض اوقات جھگڑے اور مسائل آپ کو یہ سمجھنےمیں مدد دیتے ہیں کہ آپ نے شادی کے لیے درست ساتھی کا انتخاب کیا۔
اداکارہ مہربانو نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ شادی اور اسکے بعد ہونے والے جھگڑوں سے نہ ڈریں، یہ بہت ہی پیارا عمل ہے، وہ خود کو مسائل تک محدود نہ رکھیں۔ ان کی پوسٹ پر متعدد شوبز شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں مبارک باد بھی پیش کی۔
