اداکارہ کرن کو شادی کی رات تمام تصاویر کیوں ڈیلیٹ کرنا پڑیں؟

معروف اداکارہ کرن اشفاق نے انکشاف کیا ہے کہ شادی کی رات مجھ سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی میری تمام تصاویر مجھ سے ڈیلیٹ کرائی گئیں، اداکار کی دو سال بعد ہی شوہر سے علیحدگی ہوگئی تھی، جن سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔حال ہی میں کرن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا، ایک مداح نے کرن سے پوچھا کہ آپ نے شادی سے پہلے کی تصاویر ڈیلیٹ کیوں کر دیں؟ اس پر عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ نے بتایا کہ نکاح کی رات ہی ان کی شادی سے پہلے کی تمام تصاویر ڈیلیٹ کروا دی گئی تھیں۔ایک اور صارف نے اداکارہ سے دوسری شادی سے متعلق سوال بھی کیا جس پر کرن نے کہا جب اللہ کو منظور ہو اور ابو کو ان کی مرضی کا لڑکا ملے۔ایک اور صارف نے کہا آپ نے انسٹاگرام پر اب تک عمران اشرف کو فالو کیا ہوا ہے؟جواب میں کرن بولیں کیونکہ طلاق کے کاغذات پر یہ نہیں لکھا تھا کہ ان فالو کر کے بلاک کرنا ہے۔ایک صارف نے کہا کہ مجھے بے صبری سے انتظار ہے کہ آپ کب مذاق رات (جس کی میزبانی کرن کے سابق شوہر اداکار عمران اشرف کررہے ہیں) میں بطور مہمان جائیں گی، کرن نے جواب دیا میری زندگی کا پہلے ہی بڑا مذاق بنا ہے۔طلاق کے بعد کی زندگی کے سوال کے جواب میں انہوں نے لکھا کہ طلاق کے بعد اگر وہ نہیں ہنستیں تو بھی ان کے خلاف باتیں کی جاتی ہیں اور جب ہنستی ہیں تو بھی ان کے حوالے سے باتیں بنائی جاتی ہیں، کرن اشفاق نے لکھا کہ جب انہوں نے شادی کی تھی تب بھی ان سے متعلق باتیں کی جاتی تھیں جب ان کی طلاق ہوئی تو بھی ان کے حوالے سے باتیں کی گئیں۔ماڈل کا کہنا تھا کہ ہر حوالے سے ایک عورت کے خلاف باتیں ہی کی جاتی ہیں اور اس کا سب سے آسان حل یہ ہے کہ ایک کان سے باتیں سنی جائیں تو دوسرے سے نکال دی جائیں۔ ماڈل و اداکارہ نے کہا کہ جو لوگ خود کچھ نہیں کرسکتے وہ دوسروں پر تنقید کرتے ہیں اور یہی لوگ اپنی شادیوں پر بولی وڈ گانوں پر ناچتے ہیں لیکن دوسروں پر طنز کرتے ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کرن اشفاق سوشل میڈیا پر سوالات اور جواب کے سیشن کے دوران یہ انکشاف کر چکی ہیں کہ انہوں نے عمران اشرف سے طلاق لی نہیں ہے بلکہ انہیں طلاق دی گئی ہے۔اداکار عمران اشرف اور ماڈل کرن اشفاق نے 2018 میں شادی کی تھی اور اِن دونوں کا ایک بیٹا ’روہم‘ بھی ہے جس کی پرورش دونوں مل کر کر رہے ہیں، جوڑے کی طلاق گزشتہ برس ہوئی تھی۔
—
