مشرق وسطیٰ کشیدگی : امریکا نے دنیا بھر میں اپنے شہریوں کےلیے الرٹ جاری کردیا

امریکا نے ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں دنیا بھر میں موجود اپنے شہریوں کےلیے نئی عالمی سفری و سکیورٹی ہدایات جاری کرتے ہوئے انہیں غیر معمولی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے پیر کو جاری بیان میں دنیا بھر میں موجود امریکی شہریوں کو مزید محتاط رہنے کی ہدایت کی۔ بیان میں کہا گیا ہےکہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث سکیورٹی صورت حال مزید پیچیدہ ہوگئی ہے اور حالات کسی بھی وقت غیر متوقع طور پر تبدیل ہوسکتے ہیں۔
محکمہ خارجہ نے کہاکہ مشرقِ وسطیٰ سے باہر موجود امریکی شہری اس خطے کے سفر یا اس کے راستے گزرنے پر نظرثانی کریں۔
امریکا ایران کشیدگی: ثالثوں کی 10 روزہ جنگ بندی کیلئے کوششیں تیز
بیان میں خبردار کیا گیاکہ دنیا بھر میں امریکی سفارتی تنصیبات یا امریکا اور امریکی شہریوں سے منسلک مقامات پر حملوں کے امکانات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
