امریکی ٹی وی سیریز میں پاکستان اداکار کی انٹری

پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار عدنان جعفر نے معروف امریکی ٹی وی سیریز میں پاکستان جنرل کا کردار ادا کیا ہے۔
رواں سال فروری میں شروع ہونے والے امریکی شو ‘ہوم لینڈ’ کے آٹھویں اور آخری سیزن کی نویں قسط میں پاکستانی اداکار عدنان جعفر نے پاکستان کے ریٹائرڈ جنرل عزیز کا کردار ادا کیا ہے، سیریز میں عدنان جعفر کا کردار بظاہر مختصر تھا لیکن ہالی وڈ کے مقبول ٹی وی شو میں پاکستانی اداکار کو کاسٹ کرنا ملک کےلیے باعث فخر ہے۔
اس حوالے سے عدنان جعفر کا کہنا تھا کہ ‘مجھے فخر ہے کہ پاکستانی جنرل کا کردار ایک پاکستانی اداکار نے ہی ادا کیا ورنہ عموماً ہالی وڈ میں یہ کردار بھارتی اداکاروں کو مل جاتے ہیں کیوں کہ ان کے وہاں بہتر تعلقات ہیں’۔ ٹی وی سیریز ‘ہوم لینڈ’ کا آغاز اکتوبر 2011 میں ہوا تھا جس میں اداکار ہ کلیئر ڈینزا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جو کہ ایک سی آئی اے اہلکار کیری متھی سن کا کردار نبھا رہی ہیں۔
خیال رہے کہ اداکار عدنان جعفر متعدد پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں معاون کردار نبھاتے ہوئے نظر آتے ہیں اور حال ہی میں یہ ڈرامہ سیریل رسوائی میں ایک ڈاکٹر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button