آئی ایم ایف کا دباؤ:سبسڈی ختم، بجلی فی یونٹ قیمت 21 روپے کرنیکی تیاریاں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔ حکومت نے ایک مرتبہ پھر بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت 2023ء تک بجلی 4 روپے 60 پیسے فی یونٹ مہنگی کرے گی، مرحلہ وار بجلی مہنگی کرکے 880 ارب روپے وصول کیے جانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ جون 2021ء تک عوام کے لیے بجلی 2 روپے 55 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگی۔دستاویز کے مطابق جون 2021 میں بجلی کا فی یونٹ 16 روپے 44 پیسے سے بڑھا کر 18 روپے 99 پیسے کیا جائے گا، سال 2022 میں بجلی مزید ڈیڑھ روپے مہنگی کی جائے گی، سال 2022 میں بجلی کا یونٹ 20 روپے 49 پیسے فی یونٹ کیا جائے گا۔
دستاویز کے مطابق سال 2023ء میں بجلی کا یونٹ 21 روپے 4 پیسے کردیا جائے گا، پاکستان نے آئی ایم ایف کو بجلی کی سبسڈی ختم کرنے کا روڈ میپ دے دیا، بجلی مہنگی کرنے کےلیے آرڈیننس تیار کرلیا گیا، آرڈیننس کا مسودہ کابینہ کی سرکولیشن سمری کے ذریعے منظور کیا گیا۔
دوسری طرف وفاقی حکومت نے تین آرڈیننس کے ذریعے منی بجٹ لانے کی تیاری کرلی۔ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پرعمل درآمد کیلئے تینوں آرڈیننس جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔متوقع آرڈیننس اسٹیٹ بینک کی خود مختاری، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی کی قیمتوں کو اضافے سے متعلق خود مختاری دینے اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے 140 ارب روپے کا استثنیٰ ختم کرنے سے متعلق ہیں۔آئی ایم ایف کی25 مارچ سے پہلےآرڈیننس جاری کرنے یا پارلیمنٹ سے قانون سازی کی ڈیڈ لائن ہے جبکہ آئی ایم ایف ایگزیکیٹو ڈائریکٹرزبورڈ نے 500 ملین ڈالر قرض کی قسط کی منظوری قانون سازی سے مشروط کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button