زرتاج گل نے کپتان کی مسکراہٹ کو قاتلانہ قرار دے دیا

بالآخر خوبرو وفاقی وزیر زرتاج گل کے دل کی بات بھی ہونٹوں پر آ ہی گئی۔ بولیں کہ وزیراعظم عمران خان کی جادو بھری مسکراہٹ قاتلانہ ہے۔ وہ جب بھی مسکراتے ہوئے ہمارے سا منے آتے ہیں تو دل کی دھڑکنیں تیز ہو جاتی ہیں اور ہماری تمام پریشانیاں ختم ہو جاتی ہیں۔
عمران خان کے لئے اپنے محبت بھرے جذبات کا اظہار زرتاج گل نے ایک انٹرویو میں کیا۔ انکا کہنا تھا کہ عمران خان وہ واحد انسان ہیں جن کی شخصیت میں ایک جادو ہے جو کسی اور میں نہیں ہے۔ مزید بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی مسکراہٹ قاتلانہ ہے جو ہماری پریشانیاں ہوا کر دیتی یے۔
خوبصورت وفاقی وزیر نے عمران خان کی شخصیت اور باوقار چال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے وزیراعظم کی تو پوری دنیا فین ہے۔ لوگ ان کے چلنے کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتے ہیں کیونکہ ا ن کی شخصیت ہی اس قدر شاندار ہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم اپوزیشن کی باتوں کو زیادہ سنجیدہ نہیں لیتے کیونکہ عمران خان کے بطور وزیراعظم حلف اٹھانے سے ہی اپوزیشن نے ہماری حکومت کوناکام قرار دے دیا تھا۔ کہنے لگیں کہ وہ لوگ ہم پر کیا تنقید کریں گے جنہوں نے حکومت بننے کے ایک گھنٹے بعد ہی اس کے فیل ہونے کی بات کر دی ہو۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی تحریک انصاف سے وابستہ خوبصورت خواتین عمران خان کی شخصیت اور مردانہ وجاھت کی تعریف کرتی رہی ہیں۔ ان ہی میں سے ایک خاتون عائشہ گلالئی بھی تھیں جنہیں کپتان نے قومی اسمبلی کا ممبر بنوا دیا تھا۔ تاہم کچھ عرصہ بعد ہی انہوں نے کپتان پر جنسی ہراسگی کے الزامات عائد کردیئے جس کے بعد انہیں تحریک انصاف سے نکال دیا گیا۔
