شوبز انڈسٹری کی چند شوباز خواتین

شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات عوام کی آئیڈیل ہوتی ہیں۔ اکثر شوبز شخصیات کے پاس دولت کی تو ریل پیل ہوتی ہے لیکن وہ شوبازی نہیں کرتیں جبکہ انڈسٹری میں کچھ خواتین اپنے پیسوں کی برملا نمائش بھی کرتی ہیں اور ان کی شاہانہ زندگی دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ انہیں یہ سب دکھانے میں بہت مزہ بھی آتا ہے-

دیدار
Image result for deedarاسٹیج اداکارہ دیدار کا گھر جوہر ٹاؤن لاہور میں واقع ہے اور اس عالیشان گھر کے کسی کمرے میں کوئی بھی پاکستانی چیز گھر میں نہیں لگائی گئی بلکہ تمام اشیاء دنیا کے مختلف ممالک سے درآمدکی گئیں ہیں۔۔۔دیدار نے اپنا باتھ روم اپنے کمرے سے بھی بڑا بنوایا ہے اور ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ میں اپنے پرفیومز اور بیگز ہمیشہ پیرس سے لیتی ہوں۔۔۔ہیرے کی شاپنگ دوبئی یا پھر لاہور سے کر لیتی ہوں۔۔۔انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنے گلے میں پہنے ڈائمنڈ کی قیمت سولہ لاکھ، ہاتھوں کے کڑوں کی قیمت گیارہ لاکھ، انگوٹھیوں کی قیمت ایک سے ڈیڑھ لاکھ جبکہ گھڑی کی قیمت دس لاکھ بتائی۔۔۔شاپنگ پر جانے کے لئے وہ لیموزین گاڑی کا استعمال کرتی ہیں۔۔۔سب سے اہم بات ان کا ایک ایک چیز کی قیمت بتانا اور بارہا دکھانا تھا۔۔۔

شاہدہ منی

اداکارہ شاہدہ منی اپنے معاملے میں کافی شاہ خرچ واقع ہوئی ہیں۔۔۔انہیں اچھا پہننا اور اچھا اوڑھنا بہت پسند ہے۔۔۔ایک مارننگ شو میں انہوں نے باقاعدہ اپنے جوتے دکھا کر کہا کہ یہ لاکھوں کا جوتا ہے اور میں اتنے ہی مہنگے جوتے پہنتی ہوں۔۔۔ان کی وارڈروب اور جوتوں کی تعداد وہ خود بھی نہیں گن پاتی ہیں اور ایسا وہ اکثر اپنے انٹرویوز میں بتا چکی ہیں۔۔۔

ریشم

Image result for resham

اداکارہ ریشم نے اپنے حسین گھر کے بڑے سے بیڈروم میں گولڈ اور کالے رنگ کا فرنیچر اور ڈیکور کروایا ہے اور ان کے بیڈروم میں لگا ایک فانوس بھی قریبا دس لاکھ کا ہےجس کا وہ برملا اپنے انٹرویو میں بتا چکی ہیں۔ان کے پاس ہزاروں کی تعداد میں کپڑے ہیں اور وہ کہتی ہیں کہ میں جو پہنوں مجھ پر جچ جاتا ہے۔۔۔اپنے میک اپ اور پرفیومز کی کلیکشن کے بارے میں ان کا بھی یہ ماننا ہے کہ اگر میں گننے بیٹھی تو زندگی گزر جائے گی لیکن تعداد مکمل نہیں ہوپائے گی-

جویریہ سعود

Related image

یوں تو جویریہ سعود ہر انٹرویو میں یہ کہتی ہیں کہ انہوں نے بہت محنت سے یہ پیسہ کمایا ہے لیکن وہ اپنی کمائی ہوئی چیزوں کی نمائش بھی بھرپور انداز میں کرتی ہیں۔ کچھ عرصے قبل انہوں نے باقاعدہ ایک یوٹیوب چینل کا آغاز کیا ہے جس میں وہ اپنے گھر کی ایک ایک چیز کو دکھا رہی ہوتی ہیں اور ساتھ ساتھ اس کی قیمت بھی بتاتی ہیں اور اکثر یہ بھی کہ میں نے یہ دنیا کے کونے کونے سے ڈھونڈ کر جمع کی ہیں۔ان ویڈیوز پر زیادہ تر لوگ انہیں شو باز کا ہی ٹائٹل دیتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button