پاکستانی سلیبریٹیز کے مہنگے جانور اور ان کے مہنگے نخرے

پاکستانی شوبز سلیبریٹیز میں آج کل گھروں میں قیمتی پالتو جانور خاص طور پر کتے اور بلیاں پالنے کا جنون کچھ بڑھتا چلا جارہا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ یہ سیلیبریٹیز اکثر سوشل میڈیا پر اپنے لاڈلے کتوں اور بلیوں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کرتے نظر آتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں ان پاکستانی سلیبرٹیز کے کتوں اور بلیوں کے بارے میں۔
مہوش حیات
مہوش حیات اکثر اپنے پالتو کتوں کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالتی رہتی ہیں اور خود کو ان کا بہت بڑا فین بھی مانتی ہیں۔۔۔ایک مرتبہ تو انہوں نے اپنے بچپن کی تصویر بھی دو کتوں کے ساتھ شبیر کی اور ساتھ اور یہ بھی لکھا کہ ایک بار جو کتوں سے محبت کرلے وہ پھر ہمیشہ انہیں اپنے ساتھ ہی رکھنا چاہتا ہے۔ مہوش کے تینوں کتے بہت مہنگے اور اعلیٰ نسل کے ہیں اور وہ ان کے ہیلو وین یا مختلف تقاریب کے لئے باقاعدہ شاپنگ بھی کرتی ہیں۔
شہریار منور
اداکار شہریار منور کے پاس کافی سال سے ایک بھورے رنگ کی بلی ہے جس سے وہ عشق کرتے ہیں۔ جب وہ چھوٹی سی تھی وی تبھی سے اس کی تصاویر سوشل میڈیا ہر ڈال رہے ہیں۔ کچھ عرصے پہلے بھی
انہوں نے اپنی بلی کی ایک خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر ڈالی اور لکھا کہ "شیفو کو بہت شدید ڈپریشن ہے علیحدگی کا‘‘۔۔۔یعنی ان کی پیاری سی بلی کا نام ہے شیفو اور وہ اس کی خوشی اور غم کو دل سے محسوس کرتے ہیں۔۔۔وہ اپنی بلی کے کافی نخرے بھی اٹھاتے ہیں ۔۔۔
مایا علی
اداکارہ مایا علی اس سے پہلے بھی اپنے پالتو کتوں کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر چکی ہیں لیکن کچھ دن قبل انہوں نے ایک انتہائی حسین کتے کے ساتھ تصویر شیئر کی۔ یہ کتا ہسکی نسل کا ہے اور اس کے ساتھ کھڑی مایا علی کی آنکھوں میں اس کے لئے محبت کی چمک واضع دیکھی جا سکتی ہے۔ اس نس کا کتا رکھنا اتنا آسان نہیں کیونکہ یہ برفانی علاقوں کا کتا ہے اور انہیں کافی گرمی لگتی ہے۔۔۔انہیں ٹھنڈی جگہوں پر رکھا جاتا ہے اور اس کی قیمت بھی اچھی خاصی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ انہیں چوبیس گھنٹے اے سی والے کمرے میں رکھنا بھی ایک علیحدہ خرچہ ہے جو صرف مایا علی جیسی مہنگی اداکارہ ہی اٹھا سکتی ہے۔
اشنا شاہ
معروف ایکٹرس اشنا شاہ تو کتوں کی دیوانی ہیں۔ ان کے پاس بہترین نسل کا ایک بڑا اور قیمتی بل ڈاگ ہے جسے پالنا بھی کوئی آسان نہیں۔ آشنا اس کتے کا اپنے بچوں کی طرح خیال رکھتی ہیں۔ جانوروں کے لئے وہ اتنی حساس ہیں کہ لوگوں سے کئی لڑائیاں مول لے چکی ہیں۔ بل ڈاگ کے علاوہ بھی ان کے پاس کئی نسل کے کتے ہیں جنکی تصاویر وہ اکثر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ اشنا نہ صرف ان کتوں کی تفریح کا خیال رکھتی ہیں بلکہ ان کے ساتھ کھیلنے کے لئے وقت بھی نکالتی ہیں-
انوشے اشرف
معروف ایکٹرس انوشے اشرف نے پکسی نامی ایک بہت چھوٹا سا کتا پالا تھا جس کی محبت میں وہ پاگل ہیں۔ آج سے قریب ڈیڑھ سال قبل ان کا کتا کھوگیا تھا اور وہ انتہائی تکلیف میں بھی رہیں۔۔۔انہوں نے سوشل میڈیا پر پکسی کو ڈھونڈنے پر اچھا بڑا انعام بھی رکھا تھا اور وہ اور ان کی فیملی کافی پریشان رہے۔۔ تاہم انوشے کی خوش قسمتی تھی کہ انہیں ان کا بثھڑا ہوا محبوب واپس مل گیا۔
