عائزہ خان نے مداحوں کو پریشان کردیا

پاکستان کے بہترین ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کی اداکارہ عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ کسی کاغذ پر دستخط کررہی ہیں۔
https://www.instagram.com/p/B63ZJsHhGcI/?utm_source=ig_web_copy_link
اداکارہ نے اس تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ دستخط کرلیے، کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں؟عائزہ کے اس سوال کے بعد مداحوں نے خود سے اندازے لگانا شروع کردیے۔

کسی نے لکھا کہ عائزہ نے نئے گھر کے پیپرز سائن کردیے۔

ان کے مطابق اداکارہ نے اپنا نیا پروجیکٹ سائن کرلیا۔

جبکہ کسی نے یہ بھی لکھا کہ عائزہ نے فلم سائن کرلی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ کئی مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی عائزہ خان نے اب تک کسی فلم میں بھی کام نہیں کیا۔
اداکارہ نے گزشتہ سال ایک انٹرویو میں یہ انکشاف کیا تھا کہ بولی وڈ کے ہدایت کار امتیاز علی نے اپنی ایک فلم کے لیے ان سے رابطہ کیا تھا اور وہ اس میں کام کرنے میں دلچسپی بھی لے رہی تھی تاہم پھر پاک بھارت تعلقات خراب ہونے کے بعد یہ ممکن نہیں ہوسکا۔
اس ہی شو میں احسن خان نے بھی یہ انکشاف کیا تھا کہ بولی وڈ کے نامور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی بھی عائزہ خان کو اپنی ایک فلم میں سائن کرنے کے خواہشمند تھے اور انہوں نے یہ تک کہا تھا کہ اگر عائزہ ان کی فلم سائن کرلے تو وہ کسی اور اداکارہ کے ساتھ کام نہیں کریں گے۔
بالی وڈ سے آفر ملنے کے باوجود عائزہ خان کو اب تک کسی پاکستانی فلم میں کاسٹ نہیں کیا گیا اور مداحوں کو امید ہے کہ وہ جلد ہی سینما اسکرینز پر نظر آئیں گی۔
