عمران خان کے 5 سال پورے کرنے سے ہماری سیاست کو فائدہ ہوگا

سابق وزیراعظم اور رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی مڈٹرم انتخابات کے مطالبے سے ایک قدم پیچھے ہٹتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بطور سیاسی جماعت چاہتے ہیں کہ عمران خان اپنا 5 سال کا دورانیہ مکمل کریں، اگر دیکھا جائے تو ہمیں اس کا فائدہ ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ آنے والے کچھ وقت میں ہماری سیاست بہتر ہو جائے تو ہم یہ لازمی چاہیں گے کہ عمران خان اپنا 5 سال کا دورانیہ مکمل کریں کیوں کہ جتنا قوم کا نقصان وہ کرچکے ہیں، آنے والے کچھ وقتوں میں ان سے مزید نقصانات کی توقع ہے۔
عوام ان سے مایوس ہوچکی ہے اور بہت جلد ان کی ناکامی سب کے سامنے آ جائے گی۔ اس لئے ہم یہی چاہیں گے کہ عمران خان اقتدار میں اپنے 5 سال مکمل کریں۔
یاد رہے کہ جب سے عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا ہے، عوام کی امیدوں پر بھرپور طریقے سے نہیں اتر پائے۔ ان سے توقع کی جا رہی تھی کہ وہ ملکی حالات کو بہترکریں گے لیکن ابھی تک کسی قسم کی کوئی بہتری دیکھنے میں نہیں آئے۔ ملک ہر گزرتے دن کے ساتھ مشکلات اور بحرانوں کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔ ایسے میں کبھی عمران خان کی اتحادی جماعتیں ان کو تنگ کرتی ہیں تو کبھی ان کی اپنی کابینہ۔
اسی صورت حال پر بات کرتے ہوئے پاکستان کے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہم بطور جماعت چاہتے ہیں کہ کہ عمران خان اپنا 5 سال کا دورانیہ مکمل کریں، اگر دیکھا جائے تو ہمیں اس کا فائدہ ہوگا۔اگر ہم چاہتے ہیں کہ آنے والے کچھ وقت میں ہماری سیاست بہتر ہو جائے تو ہم یہ لازمی چاہیں گے کہ عمران خان اپنا 5 سال کا دورانیہ مکمل کریں کیونکہ جتنا قوم کا نقصان وہ کر چکے ہیں ، آنے والے کچھ وقتوں میں ان سے مزید نقصانات کی توقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button