فیروز نے بچوں سے دوری کا ذمہ دار خود کو کیوں قرار دیا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیت فیروز خان نے بچوں سے دوری کا ذمہ دار خود کو ٹھہرا دیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام کا رُخ کرتے ہوئے اداکار نے ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں انہیں اپنے دونوں بچوں کے ساتھ قیمتی لمحات گزارتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں فیروز خان اپنی بیٹی فاطمہ کو گود میں لیے ایک کرسی پر بیٹھے ہیں جبکہ بیٹا سلطان ساتھ ہی کھڑا کیمرے کے سامنے مسکرا رہا ہے۔
فیروز خان نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ "اس ساری افراتفری اور مسائل نے ہمیں اس پنجرے میں لا کر رکھ دیا ہے جہاں اب ہم ملاقات کے بہانے چھوٹی چھوٹی پارٹی کرتے ہیں۔
اداکار نے ان سب معاملے میں خود کو قصوروار ٹہراتے ہوئے لکھا کہ ’’میں قصوروار ہوں‘‘، مداح اس ویڈیو کے بعد فیروز خان کو دعائیں دے رہے ہیں، ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ آپکو مزید ہمت دے۔
واضح رہے کہ فیروز خان اپنی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان سے علیحدگی کے بعد اکثر موضوع بحث رہتے ہیں جبکہ اداکار علیحدگی کے بعد جب بھی اپنے بچوں سے ملاقات کرتے ہیں وہ ان کے ساتھ تصاویرضروار شیئر کرتے ہیں۔
فیروز خان کی شادی 2018 میں علیزا سلطان سے ہوئی تھی ، اداکار کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش 2019 جب کہ بیٹی کی پیدائش 2022 میں ہوئی تھی۔
بعدازاں 2022 میں ہی فیروز اورعلیزا کے درمیان طلاق ہوگئی، علیزا نے الزام عائد کیا کہ فیروز خان انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں، بعدازاں دونوں کی جانب سے ایک دوسرے پر کیس فائل کیے گئے جن کی سماعت عدالت میں چل رہی ہے۔
تاہم آج تک فیروز خان نے دوبارہ گھر بسانے کے بارے میں بات نہیں کی، البتہ اب ان کی ایک پوسٹ پر مداح نے ان کو دوسری شادی کا مشورہ دے ڈالا۔
