پریانکا چوپڑا نے بالی ووڈ چھوڑ کر ہالی ووڈ جوائن کیوں کیا؟

 

معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے انکشاف کیا کہ جب بھارتی فلم نگری میں ان کو کام ملنا بند ہو گیا تو انھوں نے مجبوری میں ہالی ووڈ کا رخ کیا اور یہ تجربہ ان کے لیے کافی کامیاب ثابت ہوا، فلموں میں کام نہ ملنے پر گلوکاری شروع کی جس کو ہالی ووڈ میں کافی سراہا گیا۔

اداکارہ اس وقت وہ ادریس ایلبا اور ریسلر جان سینا کے ساتھ ایک اور ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کا نام ’’ہیڈز آف اسٹیٹ‘‘ ہے۔

2018 میں، جب کافی وِد کرن کے سیزن 6 میں پریانکا چوپڑا سے پوچھا گیا کہ کیا وہ کس بالی ووڈ اسٹار کو پسند کرتی ہیں؟ تو انہوں نے فورا صاف جواب دیا کہ کسی کو نہیں۔

امریکی سیریز کوانٹیکو کے ساتھ ہالی ووڈ میں پرینکا چوپڑا کی کامیابی اور ان کے ’اے کِڈ لائک جیک‘ اور ’بے واچ‘ جیسی فلموں میں پریانکا چوپڑا کے کردار نے ہندی فلم انڈسٹری میں بہت سے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ بھی ہالی ووڈ میں اپنی قسمت آزما سکتے ہیں، اپنے کیریئر کے عروج پر بالی ووڈ کو الوداع کہنے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ہالی ووڈ میں اپنی کارکردگی سے یہ ثابت کیا کہ وہ صرف ایک بالی ووڈ اداکارہ ہی نہیں بلکہ ان میں اور بھی بہت ساری صلاحیتیں ہیں۔

پریانکا نے بطور گلوکارہ ہالی ووڈ میں قدم رکھا۔ ’مائی سٹی‘ اور ’ایکزیوٹک‘ جیسے گانے گائے، ان فلموں میں ان کے گانے Will.I.Am اور Pitbull شامل ہیں۔اپنے حالیہ انٹرویوز میں پریانکا چوپڑا نے ہندی فلم انڈسٹری میں سیاست اور اقربا پروری اور ان کو بالی ووڈ میں نمایاں مقام نہ ملنے کے حوالے سے بات کی ہے۔

پریانکا چوپڑا نے انٹرویو میں کہا کہ ’مجھے بالی ووڈ انڈسٹری میں ایک کونے میں دھکیلا جا رہا تھا۔ لوگ مجھے فلموں میں کاسٹ نہیں کر رہے تھے تو میں نے سوچا کہ مجھے بریک لینے کی ضرورت ہے، اس بریک میں، میں نے ہالی ووڈ فلموں کے لیے گانے گائے جنہوں نے مجھے امریکا پہنچا دیا، ان کی کامیابی کو ہندی فلم انڈسٹری میں کچھ لوگوں نے قبول نہیں کیا اور ان کے کیریئر کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

پریانکا چوپڑا کہتی ہیں کہ ’میرے خیال میں مواقع اور میرٹ کے بارے میں بات چیت ضروری ہے۔ اب ہم سٹریمنگ کی دنیا میں رہ رہے ہیں جہاں بہت کچھ ہے۔ ہندی فلم انڈسٹری پچھلے 5، 10سالوں میں بہت بدل چکی ہے۔ بہت سارے مصنفین، ہدایت کار، اداکار ہیں جو باہر سے انڈسٹری میں آئے ہیں۔

22 سال پر محیط کیریئر میں پریانکا کو صرف ان کے حال ہی میں ریلیز ہونے والے ویب شو Citadel میں ان کے مرد ساتھی اداکار کے برابر معاوضہ دیا گیا۔ ایمیزون سٹوڈیوز کے سربراہ جینیفر سالکے کے ساتھ ساؤتھ بائی ساؤتھ ویسٹ فلم فیسٹیول (SXSW) 2023 میں انٹرویو کے دوران پریانکا نے کہا میں اب 22 سالوں سے تفریحی صنعت میں کام کر رہی ہوں، میں نے تقریباً 70 سے زیادہ فیچرز اور 2ٹی وی شوز کیے ہیں لیکن جب میں نے Citadel کیا تو یہ میرے کیریئر میں پہلی بار تھا کہ مجھے مرد اداکار کی برابری کا معاوضہ ملا۔

Back to top button