میرا دوسرا شوہر کیسا ہونا چاہیے؟ حمائمہ ملک نے بتا دیا

سانولی سلونی رنگت رکھنے والی اداکار شمعون عباسی کی سابقہ اہلیہ اور معروف ادکارہ حمیمہ ملک نے اپنے آئیڈیل شوہر کے حوالے سے بتایا ہے کہ وہ ایسے شخص سے دوسری شادی کریں گی جس کی رنگت گوری ہو، دراز قد ہو، بہت پیسے والا ہو، کئی گاڑیاں ہوں، اس کی آنکھیں نیلی ہوں اور وہ نیلا کوٹ بھی پہنے ہوئے ہو۔
حمیمہ ملک اپنی پہلی ناکام شادی کے بعد سے ایک آئیڈیل شوہر کی تلاش میں ہیں۔ ان کے حوالے سے نومبر 2019 میں یہ خبریں آئی تھیں کہ انہوں نے شمعون عباسی سے طلاق لینے کے بعد اپنے قریبی و دیرینہ دوست اکبر ڈیڈھی سے منگنی کرلی ہے۔ تاہم ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں ہو سکی لیکن اب اداکارہ نے بتایا ہے کہ وہ کس طرح کے شخص سے شادی کرنا چاہیں گی۔ ایک انٹرویو میں حمیمہ نے اپنے آئیڈیل شوہر کی خصوصیات کے حوالے سے جو لمبی لسٹ دی ہے وہ اس دنیا میں تم ملنا ممکن نہیں لگتا۔ تاہم امید پر دنیا قائم ہے۔ جب حمیمہ سے یہ سوال کیا گیا کہ کیا اتنی ڈھیر ساری خوبیوں رکھنے والا شخص ملنا ممکن بھی ہے توانہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ انکی خواہش سن کر ان پر خوب تنقید کی جائے گی اور انہیں سوشل میڈیا پر خوب ٹرول کیا جائے گا لیکن میں اب ایسی باتوں کی عادی ہو چکی ہوں اور مجھے کسی کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ہے اگر دنیا والوں کی باتیں پر غور کرنا شروع کر دیں تو زندگی تو ایک عذاب بن جائے گی۔
اپنی بہن کی دوسری شادی کے حوالے سے حمیمہ ملک کی چھوٹی بہن دعا ملک نے بتایا کہ ان کی پسند وقت گزرنے کے ساتھ بدل جاتی ہے۔ دعا نے کہا کہ حمیمہ کبھی ایک طرح کے شخص سے شادی کی خواہش کرتی ہیں تو کبھی دوسری طرح کے شخص کے لیے سوچتی ہیں۔
جب حمیمہ سے دوبارہ پوچھا گیا کہ حقیقی زندگی میں ان کا شوہر کیسا ہونا چاہیے تو انہوں نے بتایا کہ وہ ایسے شخص سے شادی کرنا چاہیں گی جو ان کے والد کی طرح ہوں۔ حمیمہ ملک نے وضاحت کی کہ جس طرح ان کے والد نے ان کی والدہ کی عزت کی، انہیں طاقت اور حوصلہ دیا، اسی طرح وہ بھی چاہیں گی کہ ان کا شوہر انہیں ہمت، حوصلہ و طاقت دے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ انہیں ایک ایسا شخص ملے جو ان کی تمام زندگی کو جانتے ہوئے بھی انہیں عزت دے، ان کا ساتھ دے کر انہیں حوصلہ اور ہمت دے، انہیں جذباتی و ذہنی طور پر سکون فراہم کرنے سمیت انہیں طاقت بخشے۔
خیال رہے کہ حمیمہ ملک نے 2010 میں اداکار شمعون عباسی سے شادی کی تھی لیکن یہ شادی صرف 2 سال ہی چل سکی تھی اور اس جوڑے نے 2012 میں اپنے راستے الگ کرلیے تھے۔ حمیمہ ملک کا الزام تھا کہ شمون عباسی ان پر ہر چھوٹی بڑی بات پر تشدد کرتے ہیں لہذا ان کے ساتھ گزارا ناممکن تھا۔
جب دعا ملک سے پوچھا گیا کہ وہ کیسے شخص کے ساتھ شادی کرنا چاہیں گی تو انہوں نے بتایا کہ وہ شادی کر چکی ہیں لیکن شادی سے پہلے وہ اکثر اپنی ماں کو اکثر کہتی تھیں کہ وہ گلوکار راحت فتح علی خان سے شادی کریں گی۔دعا کو کم عمری میں احمد جہانزیب بھی بہت پسند تھے، وہ ان پر فدا تھیں، دعا ملک نے بتایا کہ جب وہ کم عمر تھیں تو ایک مرتبہ وہ احمد جہانزیب کی گاڑی روک کر اسکے سامنے کھڑی ہوگئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button