میرے شوہر کو شک تھا کہ میں گھر سے بھاگ جاؤں گی


معروف ٹی وی اداکار محسن احسن سے شادی کرنے والی اداکارہ منال خان نے کہا ہے کہ ان کے شوہر کو شک تھا کہ وہ شادی والے دن گھر سے فرار ہو جائیں گی۔ محسن احسن نے بھی تصدیق کی ہے کہ وہ اس خوف میں مبتلا تھے۔ چند ماہ پہلے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی منال خان نے کہا ہے کہ جب ان کی شوہر اداکار احسن محسن سے پہلی ملاقات ہوئی تھی، انہوں نے تب ہی محسوس کر لیا تھا کہ وہ میاں بیوی بن کر رہیں گے۔

یاد رہے کہ منال خان اور احسن محسن نے رواں برس ستمبر میں شادی جب کہ اس سے پہلے رواں برس جون میں منگنی کی تھی۔ شادی کے بعد دونوں کو ہنی مون کے لیے بیرون ملک سیر سپاٹے کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا جب کہ تاحال دونوں نے کسی بڑے منصوبے کے ساتھ اسکرین پر واپسی نہیں کی۔ منال خان نے شادی کے بعد پہلی بار ایک فیشن ویک میں اپنے شوہر کے ہمراہ شرکت کی جہاں انہوں نے ملبوسات کی نمائش میں حصہ لیا۔

فیشن شو کے دوران ہی ایک بلاگر نے دونوں سے شادی کے بعد کی زندگی سے متعلق باتیں کیں اور ان سے پوچھا کہ رشتہ ازدواج میں بندھنے کے بعد وہ کیسا محسوس کر رہے ہیں؟۔اس پر احسن محسن نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ شادی کے بعد ان کی زندگی پرسکون گزر رہی ہے اور وہ بہت اچھا محسوس کر رہے ہیں۔ تاہم منال خان نے شرارتی انداز میں کہا کہ کبھی کبھار ہمارے مجازی خدا احسن محسن بے قابو ہوجاتے ہیں اور انہیں سنبھالنا مشکل ہوجاتا ہے۔منال کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد وہ بھی خود کو پرسکون محسوس کر رہی ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کی شادی کے بعد کی زندگی پہلے کی زندگی سے کتنی مختلف ہے تو انہوں نے کہا کہ انہیں تو کوئی فرق محسوس نہیں ہو رہا کیوں کہ ان کی پہلی زندگی بھی ایسی ہی تھی۔ تاہم ان کے اس معنی خیز فقرے کو سوشل میڈیا صارفین نے پکڑ لیا ہے اور ان پر شدید تنقید کے نشتر برسا رہے ہیں۔ صارفین سوال کر رہے ہیں کہ منال خان اصل میں کیا کہنا چاہ رہی ہیں۔ اس پر منال خان نے وضاحت کی کہ جب وہ پہلی بار احسن محسن سے ملی تھیں تب ہی انہوں نے محسوس کر لیا تھا کہ احسن ہی انکے شوہر ہوں گے اس لیے انہیں شادی کے بعد کی زندگی میں زیادہ فرق محسوس نہیں ہو رہا۔ لیکن اداکارہ کے بیان کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور بعض لوگ انہیں تنقید کا نشانہ بناتے دکھائی دیئے۔

اس سے قبل شادی کے ایک ہفتے بعد بھی دونوں نے شادی کے بعد کی زندگی پر مختصر ویڈیو میں بات کی تھی اور منال خان نے انکشاف کیا تھا کہ ان کے شوہر محسن احسن اکرام کو ڈر تھا کہ ان کی دلہن شادی والے دن بھاگ جائیں گی۔ اس ویڈیو میں احسن محسن اکرام نے بھی بتایا تھا کہ واقعی انہیں ڈر تھا کہ منال بھاگ جائیں گی لیکن انہوں نے ایسا ہونے نہیں دیا۔

Back to top button