پاکستان میں کرونا وائرس کاشکارمریض اسپتال منتقل

سندھ کےشہرخیرپور میں چین سے چند روز قبل واپس آنے والے طالبعلم شاہ زیب کو کورونا وائرس کے شبے میں گمبٹ اسپتال کے آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو کے مطابق پیرگوٹھ کے رہائشی شاہ زیب راہوجا میں کورونا وائرس کی علامت ظاہر ہونے پراسے گمبٹ اسپتال کےآئیسولیشن وارڈ میں رکھا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ متاثرہ نوجوان کی حالت پہلےسےکافی بہتر ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسکریننگ کٹ کے ذریعے رات گئے نوجوان کا خون کا نمونہ این آئی ایچ اسلام بھیجا جائے گا جس کی رپورٹ آنے میں7 سے8 گھنٹے لگیں گے۔ متاثرہ طالبعلم کے بھائی ارشاد نے سوشل میڈیا پرویڈیوپوسٹ کرتےہوئے کہا کہ بھائی کی حالت خراب ہے، ناک سے خون آنا شروع ہوگیا ہے، کوئی طبی امداد نہیں دی جارہی ہےاورنہ ہی کوئی ڈاکٹرعلاج کے لیے تیار ہے۔


انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہمیں وارڈ میں لاکربندکردیا گیا کیوں کہ کوئی ڈاکٹرعلاج کے لیےتیارنہیں، اب تک کوئی ٹیسٹ بھی نہیں ہوئے۔ دوسری جانب جرمن خبررساں ادارے ڈوئچے ویلے کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں سے اسپتالوں کا عملہ بھی خوفزدہ ہے اورمتعدد ایسے واقعات پیش آئے ہیں کہ عملےاوردیگرافراد مشتبہ مریضوں کو دیکھ کر بھاگ گئے۔
خیال رہے کہ چین کے شہروہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے اب تک 400 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد متاثرہوئے ہیں۔ یہ وائرس امریکا، آسٹریلیا، جاپان اور برطانیہ سمیت 25 ممالک میں پھیل چکا ہے اورسیکڑوں افراد متاثر ہوئے ہیں تاہم پاکستان میں ابھی تک کسی شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button