ڈرائیوراورکنڈیکٹرکی چلتی وین میں لڑکی سےمبینہ زیادتی

جہلم: وین ڈرائیوراورکنڈیکٹرنے چلتی گاڑی میں لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس کے مطابق عالمہ کا کورس کرنے والی 15 سالہ طالبہ 30 جنوری کو تلہ گنگ سے اپنے گھر کھاریاں جانے کے لیے وین میں بیٹھی تھی، دینہ کے اسٹاپ پردیگرمسافروں کے اترنے کے بعد طالبہ وین میں تنہا رہ گئی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ وین دینہ سے نکلی تو پہلے کنڈیکٹراوراس کے بعد ڈرائیور نے طالبہ کوزیادتی کا نشانہ بنایا اورنیم بیہوشی کی حالت میں سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں وین ڈرائیوراورکنڈیکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کیا گیا اور24 گھنٹے میں ڈرائیور اورکنڈیکٹر کو میانوالی سے گرفتارکرلیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر(ڈی ایچ کیو) اسپتال جہلم میں متاثرہ لڑکی کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید تفتیش کی جائے گی اور واقعے کے تمام کردار وحقائق ایک دو دن میں بے نقاب ہوجائیں گے۔ دوسری جانب طالبہ کے اہل خانہ نے ملزمان کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button