کیا ثنا جاوید اور عمیر جسوال شادی کرنیوالے ہیں؟

پاکستان کے نامور اداکارہ ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال سے متعلق سوشل میڈیا پر یہ افواہیں سامنے آرہی ہیں کہ یہ دونوں جلد شادی کرلیں گے۔
ان افواہوں کا آغاز اس وقت ہوا جب گلوکار عمیر جسوال نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیں۔


اس تصویر کے نیچے گلوکار نے اداکارہ ثنا جاوید کا کمنٹ میں شکریہ ادا کیا جبکہ لکھا کہ انہیں کیک پسند آیا اور بائیک کا رنگ بھی، جبکہ نئی بائیک کے لیے آئیڈیا دینے کا شکریہ بھی ادا کیا۔
5e17efd1e4829اس پر اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے کمنٹ کیا کہ ‘مجھے خوشی ہے آپ کو پسند آیا، سالگرہ کی بہت مبارکباد’۔

5e17efd1e2554

ان دونوں کی اس بات چیت کے بعد مداحوں نے یہ خیال ظاہر کرنا شروع کردیا کہ عمیر جسوال اور ثنا جاوید ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اور جلد شادی بھی کرلیں گے۔ جبکہ ٹوئٹر پر کسی نے انہیں پاکستان کی نئی جوڑی قرار دیا۔


تو کسی نے لکھا کہ یہ دونوں جلد شادی کرلیں گے۔


ویسے تو دونوں اداکاروں نے اب تک اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا البتہ انٹرنیٹ پر یہ خبریں بھی سامنے آرہی ہیں کہ یہ دونوں شادی نہیں کررہے اور انہوں نے تعلقات کی خبروں کو بےبنیاد ٹھہرایا ہے۔
خیال رہے کہ ثنا جاوید کا شمار پاکستان کی بہترین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے، جو ‘خانی’، ‘رسوائی’ جیسے بہترین ڈراموں کا حصہ بن چکی ہیں۔
دوسری جانب عزیر جسوال پاکستان کے بہترین نوجوان گلوکار مانے جاتے ہیں جو اپنے کیریئر میں کئی کنسرٹس کے ساتھ ساتھ کوک اسٹوڈیو میں بھی پرفارم کرچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button