کیا ڈاکٹر عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ بھی ان کو چھوڑ گئیں؟

حکمران جماعت تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی جانب سے اپنی پہلی بیوی بشری کو طلاق دیے جانے کے بعد اب ایسی اطلاعات ہیں کہ ان کی دوسری اہلیہ طوبی بھی انہیں چھوڑ کر چلی گئی ہیں اور ناراضی کی بنیادی وجہ عامر لیاقت کی مبینہ نشہ کرنے کی عادت کو قرار دیا جا رہا ہے جس کے حوالے سے ایک آڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
واٹس اپ پر وائرل ہونے والے ایک وائس نوٹ میں عامر لیاقت حسین کے ایک سابقہ ٹی وی کولیگ محسن درانی نے یہ دعوی کیا ہے کہ معروف ٹی وی اینکر بد قسمتی سے ایک انتہائی خطرناک نشے میں مبتلا ہو گے ہیں اور اس وجہ سے اب وہ اپنے قریبی ترین لوگوں پر بھی جاسوسی کا الزام لگا رہے ہیں ہیں۔ اس وائس نوٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عامر لیاقت کا الزام ہے کہ خفیہ والوں نے انکی دوسری بیوی طوبی کے ذریعے انکے گھر میں خفیہ کیمرے نصب کر رکھے ہیں جن کا مقصد میری فوٹیجز حاصل کرکے مجھے بلیک میل کرنا ہے۔ وائس نوٹ کے مطابق اس پریشان کن صورت حال میں عامر لیاقت کی اہلیہ طوبی انوار اپنے والد کے گھر منتقل ہو گئی ہیں۔ کہا جا رہا یے کہ طوبی کے والد نے عامر لیاقت پر بیٹی کی واپسی کے لیے اپنا فوری علاج کرانے اور نشہ کی لت ختم کرنے کی شرط عائد کی ہے۔ بصورت دیگر وہ طوبی کی علیحدگی کےلیے طلاق کا مطالبہ کریں گے۔
عامر لیاقت کےقریبی دوست محسن درانی کے مطابق انہوں نے یہ وائس نوٹ عامر کے نیوز چینل کے سی ای او کو ریکارڈ کر کے بھیجا یے۔ اس آڈیو ٹیب میں محسن نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ دنوں عامر لیاقت کی دوسری بیوی طوبی نے مجھے فون کر کے بتایا کہ انکے شوہر کی طبیعت نشہ کرنے کی وجہ سےکافی خراب ہے ، وہ گزشتہ ایک سال سے مہلک نشہ کی لت میں مبتلا ہیں اور اب انہیں فوری علاج کی ضرورت ہے۔ وائس نوٹ کے مطابق محسن درانی جب خداد کالونی میں واقع عامر لیاقت کے فلیٹ پہنچے اور ان کی جو کیفیت دیکھی وہ بیان سے باہر ہے۔ عامر لیاقت مبینہ طور پر نشہ کرنے کے باعث انتہائی خوف میں مبتلا ہوگئے ہیں اور کہتے ہیں کہ میرے گھر میں ایک حساس ادارے نے خفیہ کیمرے لگائے ہیں تاکہ میرے سارے معاملات ریکارڈ کر کے مجھے بلیک میل کر سکے۔ انکا کہنا ہے کہ عامر لیاقت اب مجھے بھی ابھی ایجنسیوں کا بندہ قرار دے رہے ہیں اور انہوں نے یہ بات اپنے گھر میں موجود اہلیہ طوبی انوار، شارق حسین ، کامران وجاہت اور سکندر کے سامنے کہی جو اس معاملے کے عینی گواہ ہیں۔
محسن کے وائس نوٹ کے مطابق عامر لیاقت کے سگے چچا شارق حسین نے مشورہ دیا کہ اسے فوری سی ایم ایچ ہسپتال میں شفٹ کرنا چاہیئے ۔ لیکن محسن نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر ایسا کیا گیا تو پھر ان کی اس کیفیت کو پوشیدہ نہیں رکھا جاسکے گا اور یہ بات پورے زمانے میں پھیل جائے گی جس سے عامر لیاقت کی بڑی بد نامی ہو جائے گی۔
عامر لیاقت کے قریبی دوست محسن کے مطابق وہ گزشہ ایک سال سے نشے کی لت میں مبتلا ہیں اور اس بات کا تحریک انصاف کی قیادت اور میڈیا کے لوگوں کو بھی علم ہے۔ وائس نوٹ کے مطابق عامر لیاقت نے نشہ کی کیفیت میں مبتلا ہو کرگھر میں خفیہ کیمرے کی تنصیب کو جانچنے اور نکالنے کے لیے گھر کی دیواروں کے کئی حصوں کو توڑنے اور آگ لگا کر جلانے کی بھی کوشش کی۔ یوں لگتا ہے کہ ان پر ایک خوف طاری ہے یا پھر وہ ڈرامہ کر رہے ہیں اور حساس اداروں کو بدنام کرنا چاہ رہے ہیں۔
تاہم دوسری طرف عامر لیاقت کے قریبی ذرائع نے ان الزامات کو سختی سے رد کیا ہے کہ وہ کسی نشے میں مبتلا ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر موجود آڈیو صرف ان کو بدنام کرنے اور ان کی ساکھ خراب کرنے کی ایک سازش کا حصہ ہے۔
