کینیڈین وزیراعظم کی متاثرین کو انصاف کی یقین دہانی

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ایران کی جانب سے مسافر طیارہ مار گرانے کے حادثے پر متاثرین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ایران سے جواب ملنے تک ہم خاموش نہیں ہوں گے۔
کینیڈا کے شہر ایڈمنٹن میں یوکرینی طیارہ حادثے میں مرنے والوں کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ اس قسم کا سانحہ ہرگزنہیں ہونا چاہیے تھا، ہم متاثرین کے ساتھ ہیں، پوراملک آپ کے ساتھ کھڑا ہے۔
کینیڈین وزیراعظم نے متاثرین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ وہ اس حوالے سے ایران سے جواب طلب کریں گے جو پہلے ہی اپنی آرمی کی جانب سے اس جہاز کو مارنے کا اعتراف کرچکے ہیں جب کہ مشکل حالات میں متاثرین کو میری مکمل حمایت حاصل ہے، آپ نے ہمیں ذمہ داروں کے احتساب اورانصاف کے حصول کا مقصد دیا۔
واضح رہے ایران کی آرمی کی جانب سے مارے جانے والے یوکرینی طیارے میں 176 مسافر موجود تھے اور ہلاک ہونے والوں میں 57 کینڈین مسافر شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button