400 بستروں کا انفیکشن ڈیزیز اسپتال کے قیام کا اعلان

سندھ حکومت نے انفیکشن ڈیزیز اسپتال قائم کرنے کا اعلان کردیا۔
صوبائی حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کے مطابق 400 بستروں کا انفیکشن ڈیزیز اسپتال جلد فعال ہوجائےگا اور یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلاانفکشن ڈیزیز ادارہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اسپتال میں کورونا سے نمٹنے کےلیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔
