اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سیلابی علاقے کے دورے کے دوران انتقال کر گئے

اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق، مرحوم اسسٹنٹ کمشنر دریائے راوی پر واقع ہیڈ بلوکی کے مقام پر سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے گئے تھے، جہاں انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا، جو جان لیوا ثابت ہوا۔

پی ڈی ایم اے کے جاری کردہ بیان میں مزید بتایا گیا کہ فرقان احمد کی میت اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، اور متعلقہ انتظامیہ کو اطلاع دے دی گئی ہے۔

مظفرگڑھ: سیلابی صورتحال کے باعث 105 سکول 6 ستمبر تک بند

 

یہ افسوسناک واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب پنجاب کے تینوں بڑے دریاؤں — راوی، چناب اور سندھ — میں سیلابی صورتحال بدستور برقرار ہے۔
اب تک مختلف حادثات میں 33 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 20 لاکھ سے زائد شہری متاثر ہوئے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!