بابراعظم ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کے بھی کپتان مقرر
آئی سی سی نے اپنی ون ڈے ٹیم آف دی ائیر کا اعلان کیا جس میں دو پاکستانی کھلاڑی بابراعظم اور فخر زمان شامل ہیں، بابراعظم کو ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا بھی کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایک دن پہلے ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کیا، جس میں بابراعظم کو گزشتہ سال اس فارمیٹ میں ان کی بہترین کارکردگی کے لیے ٹیم کا کپتان نامزد کیا گیا۔
بابراعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی تھے، اب بابراعظم نے ون ڈے فارمیٹ میں بھی یہی اعزاز حاصل کر لیا۔
پاکستانیوں کی بھابھی ثانیہ مرزا کا ٹینس چھوڑنے کا فیصلہ
اعلان کردہ 11 رکنی ون ڈے ٹیم میں بابراعظم، مشفق الرحیم، فخر زمان، پال سٹرلنگ، جینیمن ملان، راسی وین ڈر ڈوسن، شکیب الحسن، ونیندو ہسارنگا، مستفیض الرحمٰن، سِمی سنگھ اور دشمنتھا چمیرا شامل ہیں۔
آئی سی سی نے اپنے بیان میں کہا کہ بابر اعظم نے گزشتہ سال صرف 6 ون ڈے میچز کھیلے لیکن وہ پھر بھی دو سنچریوں کی مدد سے 67.50 کی اوسط سے 405 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔
