کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2 ریکارڈ

کراچی کے مختلف علاقوں میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں عارضی طور پر خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلے کے جھٹکے ملیر، آئی آئی چندریگر روڈ اور دیگر قریبی علاقوں میں محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ صبح 9 بج کر 34 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 اور گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین تھی۔
ادارے کے مطابق زلزلے کا مرکز ملیر سے 7 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع تھا۔
اس حوالے سے محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر انجم نذیر نے وضاحت کی کہ "عام طور پر شدت 3 کے زلزلے زیادہ محسوس نہیں ہوتے، مگر چونکہ اس کی شدت 3 سے کچھ زائد تھی، اسی لیے جھٹکے نمایاں محسوس کیے گئے۔”
خوش قسمتی سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
