یورپ کو اپنی حفاظت کی ذمے داری خود اٹھانا ہوگی : جرمن وزیر دفاع

جرمنی کے وزیر دفاع بورس پسٹوریئس کا کہنا ہےکہ یورپ کو اپنی سلامتی کےلیے زیادہ ذمے داری خود اٹھانا ہوگی۔
جرمن وزیر دفاع بورس پسٹوریئس کا کہنا تھا کہ یورپ بالخصوص جرمنی میں امریکی افواج کی موجودگی امریکا اور ہمارے مفاد میں ہے۔امریکا کے جرمنی سمیت یورپ سے اپنی افواج واپس بلانے کا امکان پہلے ہی تھا۔
مذاکرات اور سفارت کاری کا راستہ کھلا رکھنےکو تیار ہیں : ایرانی وزیر خارجہ
بورس پسٹوریئس نے کہاکہ جرمنی مسلح افواج میں اضافہ کررہا ہے،مزید ساز و سامان زیادہ تیزی سے خرید رہا ہے،مزید انفراسٹرکچر تعمیر کررہا ہے۔آئندہ تمام مشنز کےلیے ہم اپنے اتحادیوں اور گروپ فائیو کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں گے۔
