فاسٹ بولر وقاص مقصود نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر وقاص مقصود نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ وقاص مقصود نے 2011 سے 2023 تک 81 فرسٹ کلاس، 56 لسٹ اے اور 68 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔

انہوں نے پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی نمائندگی کی جبکہ نومبر 2018 میں دبئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل کر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 80 ویں کھلاڑی بنے۔

ایشیاء کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کی قیمت 1لاکھ سے تجاوز کر گئی

اس میچ میں وقاص مقصود نے 1.5 اوورز میں 21 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Back to top button