چیف جسٹس کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس اختتام پذیر

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم کورٹ میں فل کورٹ اجلاس منعقد ہوا جو تقریباً آدھے گھنٹے سے زائد جاری رہنے کے بعد ختم ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس جوڈیشل سائیڈ پر طلب کیا گیا تھا۔
اس سے قبل نئے عدالتی سال کے موقع پر سپریم کورٹ میں تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیف جسٹس نے خطاب کیا۔
عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا کیس: وزیراعظم شہباز شریف 12 ستمبر کو طلب
تقریب کے دوران سپریم کورٹ فسیلیٹیشن سینٹر کا افتتاح بھی کیا گیا، جسے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ایک عام سائل سے افتتاح کروایا۔
سپریم کورٹ میں ڈیجیٹل فائلنگ اور اے آئی کے ذریعے مقدمات مقرر کیے جائیں گے : چیف جسٹس
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے یہ بھی کہا کہ حال ہی میں ڈیجیٹل کیس فائلنگ اور کیس ٹریکنگ جیسے اقدامات کیے گئے ہیں، جن کے تحت 61 ہزار فائلیں اسکین کی جائیں گی اور یہ منصوبہ چھ ماہ میں مکمل ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا سب ذکر کرتے ہیں، سپریم کورٹ میں بھی کیسز کو اے آئی کے ذریعے مقرر کیا جائے گا، اور ڈیجیٹل اسکیننگ پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد اے آئی کا استعمال شروع ہوگا۔
چیف جسٹس نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ سب کا ہے، فیسیلیٹیشن سینٹر یکم اکتوبر سے مکمل طور پر فعال ہوجائے گا جہاں شہریوں کو تمام معلومات فراہم کی جائیں گی۔
