آئی سی سی نے بھارتی کپتان کو قصوروار قرار دے دیا، میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد

آئی سی سی نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے بعد متنازعہ گفتگو کرنے پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو قصوروار قرار دیتے ہوئے میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔
کرکٹ ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو ایشیا کپ کے 14 ستمبر کے گروپ میچ کے بعد پاک-بھارت جنگ کے حوالے سے بیانات پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا ہے۔
یاد رہے کہ 14 ستمبر کو بھارتی کپتان سوریا کمار نے ایشیا کپ کے میچ میں جیت کے بعد پریزنٹیشن میں گفتگو کرتےہوئے پہلگام واقعے کا ذکر کرتے ہوئے متنازع بات کی تھی۔جس کےبعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھارتی کپتان کے خلاف آئی سی سی کو خط لکھا گیاتھا جس میں متنازع اور سیاسی بیان بازی پر بھارتی کپتان کےخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
