کترینہ کیف اور وکی کی 9 دسمبر تک شادی کا امکان


بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بولی وڈ باربی ڈول کترینہ کیف اور وکی کوشل دسمبر کے پہلے ہفتے میں کورٹ میرج کرنے کے بعد 9 دسمبر کو باقاعدہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ بتایا جا رہا ہے کہ شادی کی رسومات ہندو اور مسلم مذاہب کے مطابق ہوں گی کیونکہ کترینہ کیف مسلمان ہیں جبکہ وکی کوشل ہندو ہیں۔ تاہم اس حوالے سے کترینہ کیف اور وکی کوشل نے تاحال کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی۔

اس سے قبل شادی کی افواہ پر کترینہ کیف نے کہا تھا کہ کون کہتا ہے کہ وہ شادی کر رہی ہیں۔ دوسری جانب وکی کوشل کی ایک کزن نے بھی ان افواہوں کی تردید کی تھی کہ وہ کترینہ کیف سے شادی کرنے جا رہے ہیں۔ لیکن کترینہ کے بیان اور وکی کی کزن کی وضاحت کے باوجود بھارتی میڈیا بضد ہے کہ دونوں دسمبر کے پہلے ہفتے میں کورٹ میرج کرنے کے بعد 9 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

’انڈیا ٹوڈے‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ کترینہ اور وکی دسمبر کے پہلے ہفتے میں ممبئی میں کورٹ میرج کر کے قانونی طور پر ایک دوسرے کے شریک سفر بن جائیں گے۔ دونوں بھارتی شادی قوانین اسپیشل میرج ایکٹ 1954 کے تحت شادی کریں گے جو کہ دو مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی شادی سے متعلق قانون ہے۔

کترینہ کیف کا مذہب اسلام جب کہ وکی کوشل ہندو مذہب کے پیروکار ہیں۔ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں کی شادی کی تقریبات 7 دسمبر سے راجستھان کے پرتعیش سکس سینز ریزورٹ میں شروع ہوں گی جو 9 دسمبر تک جاری رہیں گی۔ شادی کی تقریبات کے سلسلے میں دولہا اور دلہن روایتی سواریوں پر شادی کے مقام پر پہنچیں گے جب کہ مہمانوں کی آمد کا سلسلہ 6 دسمبر سے ہی شروع ہوجائے گا۔ تاہم حیران کن بات یہ ہے کہ تاحال کترینہ کیف یا وکی کوشل نے اپنی شادی کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا اور نہ ہی ان کے اہل خانہ نے اس ضمن میں کوئی بات کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امیکرون تیزی سے بڑھنے پر عالمی ادارہ صحت کی وارننگ
ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ان کی شادی کس مذہب کی روایات کے مطابق ہوں گی، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ ان کی شادی کی تقریبات دونوں یعنی ہندو اور مذہب اسلام کی روایات کے مطابق ہوں گی۔

Back to top button