امریکہ کا بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

بھارت، اسرائیل اور فسلطین میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر امریکہ نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے، اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری انٹونی بلنکن نے اسرائیل، مشرق وسطیٰ میں انسانی حقوق کی ابتر مثال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ میں بی بی سی دفتر پر غیر قانونی چھاپے اور راہول گاندھی کی دو سالہ قید کی سزا کا ذکر کیا گیا، انڈیا کی جانب سے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی انسانی حقوق پر سابقہ رپورٹ کو مسترد کر دیا گیا ہے۔

انٹونی بلنکن نے اسرائیل میں انسانی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا، جبکہ بھارتی ریاست منی پور میں بڑے پیمانے پر مسلح تصادم، عصمت دری، گھروں، کاروبار اور عبادت گاہوں کی تباہی ہوئی۔

Back to top button