اداکارہ روبینہ خان نے میک اپ آرٹسٹ سے معافی کیوں مانگی؟

اداکارہ روبینہ خان نے میک اپ آرٹسٹ بریان ولیمز سے جھگڑے پر خود کو قصوروار قرار دیتے ہوئے معافی مانگ لی ہے، اداکارہ نے میک اپ آرٹسٹ کو تشدد کا نشانہ بنانے کی اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا۔ماڈل روبینہ خان نے انسٹاگرام اسٹوری پر نبیلہ سیلون کے نامور میک اپ آرٹسٹ بریان ولیمز کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے جھگڑا/ تنازع ختم کرنے کا اعلان کیا اور لکھا کہ ’معاملات حل ہوگئے ہیں، میں بریان ولیمز اور نبیلہ سمیت ان تمام لوگوں سے معافی چاہتی ہوں جنہیں میری وجہ سے تکلیف ہوئی۔انہوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے لکھا کہ میں واقعے کی پوری ذمہ داری لیتی ہوں اور معاملات سنبھالنے کی پوری کوشش کروں گی، بعد ازاں میک اپ آرٹسٹ بریان ولیمز نے بھی انسٹاگرام اسٹوری پر ماڈل کی پوسٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری ماں نے ایک بار مجھ سے کہا تھا کہ معافی کی طاقت زیادہ ہوتی ہے اس لیے میں اب تمام معاملات یہاں ختم کرتا ہوں۔واضح رہے کہ 29 اگست 2023 کو فیشن شوٹنگ کے دوران معروف ماڈل روبینہ خان شاہ پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے اپنے شوہر کے ذریعے میک اپ آرٹسٹ بریان ولیمز کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، شوٹنگ سیٹ پر تشدد کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب روبینہ خان شاہ کے فون کو میک اپ آرٹسٹ نے اپنے پاس رکھنے سے انکار کیا، میک اپ آرٹسٹ پر تشدد کرنے کی بات سامنے آنے کے بعد متعدد معروف اور سُپر ماڈلز نے روبینہ خان شاہ پر پابندی کا مطالبہ کیا۔بریان ولیمز نے لکھا تھا کہ کل میرے کام کی جگہ پر 5 مسلح افراد نے مجھ پر جسمانی حملہ کیا اور ہراساں کیا، کیونکہ میں نے شوٹنگ کے دوران ماڈل کے قیمتی زیورات اپنے پاس رکھنے سے انکار کر دیا تھا۔انہوں نے لکھا تھا کہ ’یہ واقعہ اس وقت شروع ہوا جب ماڈل نے اپنا زیور میرے پاس رکھنے کو کہا اور میں نے ان کا قیمتی سامان اپنے پاس رکھنے سے انکار کردیا تھا کیونکہ یہ میرے کام کا حصہ نہیں ہے، میں نے ان سے کہا تھا کہ آپ اسٹائلسٹ ٹیم سے پوچھ سکتی ہیں کہ آپ کا سامان رکھنے کی ذمہ داری کس کی ہے، جس کے بعد ماڈل نے مجھ سے بدتمیزی کی، نامناسب الفاظ استعمال کیے اور دھمکیاں دینی شروع کر دیں، کچھ دیر بعد میں نے دیکھا کہ 4 سے 5 مسلح افراد سیڑھیوں پر چڑھ رہے ہیں اور مجھ پر حملہ کرتے ہیں، ان مسلح افراد نے مجھے دوسری منزل سے گراؤنڈ فلور تک گھسیٹا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔روبینہ خان شاہ نے لکھا کہ کوئی بھی غیرت مند شوہر اپنی بیوی کے لیے ’دو ٹکے کی ماڈل‘ کے لفظ برداشت نہیں کر سکتا اور یہ کہ اگر میک اپ آرٹسٹ

جنوری میں انتخابات کے اعلان پر PPPاور PTIبرہم کیوں؟

یہی الفاظ کسی اور ماڈل کے لیے کہتا تو ان کا کیا رد عمل ہوتا؟

Back to top button