سدرہ نیازی صرف دوست ہے اور ہم ڈیٹنگ نہیں کررہے : اداکار عفان وحید

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عفان وحید کی ساتھی اداکارہ سدرہ نیازی کےساتھ تعلقات کی افواہیں ہمیشہ سےگردش میں رہتی ہیں، عفان وحید اور ادکارہ سدرہ نیازی کو بارہا ایک ساتھ دیکھا گیا ہے
اب اس حوالے سے اداکار عفان وحید نے واضح الفاط میں کہا ہے کہ وہ سدرہ کو انڈسٹری میں داخل ہونےاور مشہور ہونےسے پہلے ایک خاندانی دوست کےطور پر جانتے ہیں۔ اس کا میڈیا سےکوئی تعلق نہیں ہے۔ وہ ان کے اسٹارڈم سےپہلے ہی گھومتے رہتےتھے اوربعد میں جب وہ مشہور ہوئیں تو لوگوں نےیہ تمام کہانیاں بناناشروع کردیں۔
حامد علی خان کابھارت منتقلی کی پیشکش کااعتراف
عفان وحید نے اس بات پر زور دیتےہوئےکہاکہ، سدرہ نیازی صرف ان کی خاندانی دوست ہیں اور وہ ڈیٹنگ نہیں کررہے ہیں۔ اورنہ ہی ان دونوں کاشادی کاکوئی ارادہ ہے۔
