جاپان میں 7.4 شدت کے زلزلےکے بعدسونامی کی وارننگ جاری

جاپان کے شمالی خطے میں7.4شدت کےزلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کردی گئی۔

جاپانی محکمہ موسمیات اور یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق شمال مشرقی ساحلی علاقوں زلزلے کی شدت 7.4ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے زلزلے کے بعدخطے میں 3 میٹر بلند سونامی کا انتباہ جاری کیا گیا کہ شمال مشرقی جاپان کے مختلف حصوں کو ایک سے 3 میٹر بلند سونامی لہروں کا سامنا ہوسکتا ہے۔

اسی طرح آنے والے ہفتے میں زلزلوں کے شدید جھٹکوں کا امکان بھی ہے۔ 7.4 شدت کے زلزے کے بعد ایک اور بڑے زلزلے کا خطرہ ہے اور جاپانی حکومت  نے طاقتور  زلزلے کے بعد ایک خصوصی ایڈوائزری جاری کر کے خبر دار کر دیا ، مزید بڑے 8.0 یا اس سے زیادہ شدت کے زلزلے آنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

یو ایس سونامی وارننگ سسٹم کے مطابق جاپان کے شمال مشرقی حصوں میں آنے والے زلزلے کی شدت 7.4 تھی، جس کے بعد سونامی کے خطرے کا انتباہ جاری کیا گیا۔

اس کے بعد جاپانی محکمہ موسمیات نے ایک بیان جاری کیا گیا جس کے مطابق زلزلے کی شدت 7.7 تھی مگر یہ واضح نہیں کہ دونوں اداروں کے نمبروں میں فرق کیوں ہے۔

فی الحال متاثرہ حصوں میں سمندری لہروں کی بلندی جاری کیے گئے انتباہ سے کافی کم ہے۔

جاپانی حکومت کی جانب سے 5 خطوں سے ایک لاکھ 71 ہزار سے زائد افراد کے انخلا کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

حکومتی بیان کے مطابق زلزلے کے بعد اب تک کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں، البتہ کچھ حصوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

 

 

 

Back to top button