ویرات کوہلی نے کپتانی سے دستبرار ہونے کا اعلان کردیا

بھارتی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کپتانی سے دستبرار ہونے کا اعلان کردیا، ویرات کوہلی نے ٹی ٹوینٹی کے بعد اب ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے اس فیصلے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جنوبی افریقا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں دو ایک سے شکست اور تنقید کے بعد کوہلی نے کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا، ویرات کوہلی نے اپنے پیغام میں کہا کہ انہوں نے 7 سال تک سخت محنت کر کے ٹیم کو درست راہ پر لانے کی کوشش کی۔
جب بھی پھنستا ہوں تو سرفراز احمد سے مدد لیتا ہوں
بھارتی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ اپنا کام ایمانداری کے ساتھ کیا اور ذمہ داریاں بھرپور انداز سے نبھانے کی کوشش کی۔
ویرات کوہلی نے بھروسہ کرنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ طویل عرصے تک اپنے ملک کی نمائندگی اور قیادت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، ٹیسٹ ٹیم اور تمام کھلاڑیوں کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
یاد رہے کہ کوہلی نے 7 سال تک بھارتی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کی، انہیں بھارتی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا کامیاب ترین کپتان مانا جاتا ہے۔
