ماہرہ اور فہد مصطفیٰ کی فلم ‘قائداعظم زندہ باد’ کی شوٹنگ مکمل

ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کی فلم ’قائداعظم زندہ باد‘ رواں برس کی بڑی فلموں میں سے ایک قرار دی جارہی ہے اور لوگ اس فلم کا اتنی بے چینی سے انتظار کررہے ہیں کہ اسے ریلیز سے قبل ہی بلاک بسٹر قرار دے دیا۔


گزشتہ سال اکتوبر میں ماہرہ خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ ہدایت کار نبیل قریشی کی فلم ‘قائداعظم زندہ باد’ میں مرکزی اداکارہ کا کردار نبھانے جارہی ہیں۔ گزشتہ روز ماہرہ خان اور فہد مصطفی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتایا کہ مسلسل 3 ماہ کی شوٹنگ کے بعد بالآخر شوٹنگ کا اختتام ہوا۔


ماہرہ خان اس فلم میں پہلی مرتبہ اداکار فہد مصطفیٰ کے ہمراہ کام کرتی نظر آئیں گی۔
خیال رہے کہ فلم ‘قائداعظم زندہ باد’ رواں سال ریلیز کی جائے گی۔


ہدایت کار نبیل قریشی نے اس سفر کے مکمل ہونے پر سب کا شکریہ ادا کیا۔ فہد مصطفیٰ نے بھی فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے پر اپنا حال مداحوں کو بتایا، ماہرہ خان نے شوٹنگ مکمل ہونے کے ساتھ فلم کی ایک جھلک شیئر کی، فلم کی کاسٹ کی ہدایت کار اور پروڈیوسر کے ساتھ ایک تصویر بھی سامنے آئی۔
یاد رہے کہ فلم ‘قائداعظم زندہ باد’ کی کہانی ایکشن اور کامیڈی پر مبنی ہے، جو ایک پولیس اہلکار کے کردار کے گرد گھومتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button