کچن کے مصالحوں اور چینی میں نمی آنے سے کیسے روکیں؟

پاکستان میں برسات کا موسم شروع ہوچکا ہے اور محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی سمیت ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، ایسے میں کچھ احتیاطی تدابیر اپنا لینے کی ضرورت ہے۔اکثر برسات کے موسم میں چونکہ ہوا میں نمی زیادہ ہوتی ہے، اسی لیے گھر میں موجود کھانے کی چیزوں میں نمی آجاتی ہے، کچھ خواتین اس موسم میں کچن میں رکھے مصالحہ جات کی بگڑتی حالت سے بہت پریشان ہوتی ہیں کیونکہ ان میں نمی آجاتی ہے، جس کے نتیجے میں ان کا ذائقہ خراب ہوجاتا ہے اور کچھ دنوں تک وہ ناقابلِ استعمال ہوجاتے ہیں۔
اور کچھ مصالحوں میں نمی کے باعث کیڑے بھی ہوجاتے ہیں، تو آئیں جانتے ہیں کہ چینی اور مصالحوں میں نمی آنے سے کیسے روکا جاسکتا ہے۔
اپنے باورچی خانے کی ان جگہوں کی نشاندہی کریں جن میں زیادہ نمی آنے کا خطرہ ہوتا ہے، جیسے کہکھڑکیا، سنک یا چولہے کے پاس۔
کھانا پکاتے وقت کچھ خواتین کے دھیان میں نہیں رہتا وہ سالن میں جو چمچ نمک ڈالنے کے لیے استعمال کرتی ہیں وہی ہلدی، دھنیا یا کالی مرچوں کے جار
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت
میں ڈال دیتی ہیں، اس سے بھی مصالحے خراب ہوسکتے ہیں۔
