بھارتی سپریم کورٹ نے پاک بھارت میچ رکوانے کی درخواست مسترد کردی

بھارتی سپریم کورٹ نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ رکوانے کے لیے دائر درخواست کی فوری سماعت سے انکار کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ 14 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ غیر آئینی ہے اور اس پر پابندی لگائی جائے۔
فاسٹ بولر وقاص مقصود نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا
عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس میں ہنگامی نوعیت کا کوئی پہلو نہیں، یہ صرف ایک کرکٹ میچ ہے، لہٰذا میچ کو میچ رہنے دیا جائے۔ سپریم کورٹ نے مزید ریمارکس دیے کہ میچ اتوار کو ہونا ہے اور اس میں مداخلت کی ضرورت نہیں۔
